Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ پر متحرک بار کوڈ متعارف، سکرین شاٹ قابل قبول نہیں ہوگا

 محض سکرین شاٹ دکھانے کا راستہ بند ہوجائے گا۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں’توکلنا‘ ایپ انتظامیہ نے فکس بارکوڈ کے بجائے متحرک بارکوڈ متعارف کرایا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق متحرک بار کوڈ کی خاصیت متعارف کرانے کے باعث ہیلتھ سٹیٹس کے لیے توکلنا ایپ کھولنا ضروری ہوگا۔ محض سکرین شاٹ دکھانے کا راستہ بند ہوجائے گا۔

بعض لوگ سکرین شاٹ کے ذریعے کام چلانے کی کوشش کرتے ہیں( فوٹو اخبار24)

متحرک بار کوڈ کی خاصیت توکلنا ایپ پر متعارف کرائی گئی ہے جس سے پتہ لگایا جاسکے گا کہ یہ سکرین شاٹ ہے یا اصل بار کوڈ۔ 
خیال رہے کہ بعض لوگ سکرین شاٹ کے ذریعے کام چلانے کی کوشش کرتے ہیں اور تجارتی مراکز اور بازاروں میں داخل ہوتے وقت سیکیورٹی گارڈز کو سکرین شاٹ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آئندہ ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

شیئر: