Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں 51 افراد زہر خورانی کا شکار، تحقیقات کا آغاز

متعلقہ اداروں نے ہوٹل کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گورنر حائل ریجن شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے ریجن کی بقعا کمشنری میں 51 افراد کے زہر خورانی کا شکار ہونے کے واقعہ کا نوٹس  لیتے ہوئےتحقیقات کا حکم دیا ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق حائل ریجن کی بقعا کمشنری کے ایک ہوٹل کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا جہاں سے 51 افراد نے کھانا کھایا جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں ریجن کے سرکاری ہسپتال پہنچایا گیاـ 
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 32 افراد کی طبیعت بحال ہونے پر انہیں فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر افراد کو ان کی حالت بہتر ہونے تک ہسپتال میں رکھا گیا ہے ـ 
متعلقہ اداروں نے ہوٹل کو سیل کرکے اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ زہرخورانی کے بارے میں درست معلومات حاصل کی جاسکیں ـ 

شیئر: