Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین نہ لینے والے طلبہ کی آج سے غیر حاضری شمار

’ویکسین نہ لینے والے 12 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کو دو ہفتوں کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہوگئی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں نہ لینے والے طلبہ کی آج سے غیر حاضری شمار کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے ویکسین نہ لینے والے 12 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کو دو ہفتوں کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام سکولوں، یونیورسٹیوں، کالجوں اور انسٹی ٹیوٹز میں ویکسین کی خوارکیں مکمل نہ کرنے والوں کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تعلیمی اداروں میں طلبہ کی واپسی اس بات سے مشروط ہے کہ انہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لے رکھی ہوں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن طلبہ نے ابھی ویکسین نہیں لی یا ان کی ویکسینیشن مکمل نہیں ہے وہ پہلی فرصت میں وقت لے لیں‘۔

شیئر: