Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام بیس منٹ میں مکمل

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام کئی مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظٓامیہ نے خانہ کعبہ کی چھت ریکارڈ وقت میں صاف کرائی ہے۔ تمام کام بیس منٹ میں انجام دیا گیا۔ 
  ماہرین پر مشتمل ٹیم نے صفائی کا کام  معیاری انداز میں انجام دیا جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔ 

ے صفائی کا کام  معیاری انداز میں انجام دیا گیا( فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری سربراہ انتظامیہ محمد الجابری نے بتایا کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام کئی مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے مٹی اور گردو غبار صاف کیا جاتا ہے پھر پوری چھت کو صاف کیا جاتا ہے۔

پہلے گردو غبار پھر پوری چھت کو صاف کیا جاتا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

غلاف کعبہ، دیوار اور چھت کے دروازے کو پانی سے صاف کیا گیا اس کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ مشین سے صفائی کی گئی۔ چھت پر پانی سے صاف کیا گیا اور آخر میں اسے خشک کردیا گیا۔
محمد الجابری نے بتایا کہ جدید آلات، سنگ مرمر کے معیار اور اس کی چمک برقرار رکھنے کےلیے منگوائے گئے ہیں۔

شیئر: