Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 13 دکانوں کے تالے توڑکر چوری کرنے والے یمنی گرفتار

’گرفتار شدگان میں سے ایک کے پاس اقامہ ہے جبکہ باقی درانداز ہیں‘ (فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں 13 دکانوں کو تالے توڑ کر چوری کرنے والے 5 یمنیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں ہیں‘۔
’گرفتار شدگان میں سے ایک کے پاس اقامہ ہے جبکہ باقی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے 13 دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی اشیا چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ان سے تفتیش جاری ہے جسے مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: