Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں زمزم کے کولر واپس رکھنے کی اجازت

’کورونا وائرس کے باعث مسجد نبوی میں زمزم کے کولر اٹھالئے گئے تھے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد نبوی میں زمزم کے کولر واپس رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔
مسجد نبوی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زمزم کے کولروں کی واپسی تمام احتیاطی و حفاظتی تدابیر کے ساتھ کی گئی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے باعث مسجد نبوی میں زمزم کے کولر اٹھالئے گئے تھے‘۔
’اب جبکہ حالات قابو میں ہیں اور ملک کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے ویکسین لے رکھی ہے تو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کولروں کی واپسی کی اجازت مل گئی ہے‘۔
 

شیئر: