Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرمنٹ کی عمر 65 برس کیے جانے پر ممکنہ اثرات کا جائزہ

شوری نے ضابطے سے مستثنی زمروں کے ضوابط تیار کرنے کی ہدایت کی ہے( فوٹو ایس پی اے) 
 مجلس شوری نے سماجی کفالت کے اعلی ادارے کو ریٹائرمنٹ کی عمر 65 برس کرنے کی صورت میں ہونے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ تیار کرانے کی ہدایت کی ہے۔
سرکاری خبر رسا ں ایجنسی ایس پی اے اور اخبار 24 کے مطابق شوری نے منگل کو منعقدہ اجلاس کے دوران سماجی کفالت کے ادارے کو یہ ہدایت بھی کی کہ 65 برس ریٹائرمنٹ کی عمر کے ضابطے سے مستثنی زمروں کے ضوابط بھی تیار کیے جائیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شوری نے مالیاتی سال متعلق تجارت خارجہ کے اعلی ادارے کی سالانہ رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سعودی برآمدات کےلیے موثر مارکیٹنگ پروگرام تیار کیا جائے۔ 
اجلاس میں  مجلس شوری نے سعودی مالیاتی منڈی کمپنی (تداول) اور مالیاتی منڈی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چھوٹے سائز اور انتہائی معمولی سائز والے تجارتی اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مناسب سکیمیں پیش کریں۔ 
شوری نے مالیاتی منڈی اتھارٹی کو ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے لیے سرمایہ  کاری کا مناسب نظام پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 شوری نے  اجلاس میں شیئرز کے لین دین کی نگرانی، کمپنیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے اور نئی کمپنیوں کے اندراج کے نظام کو موثر بنانے پر زور دیا ہے۔
مجلس شوری نے کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے مطالبہ کیا کہ وہ  نیا قانون جلد از جلد مکمل کرے اور 2025 سٹراٹیجک پلان پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ 

شیئر: