Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ چار ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے

اس ملاقات کا اعلان امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اپنے اسرائیلی ہم منصب سمیت تین عرب ممالک کی وزرائے خارجہ سے ورچوئل ملاقات کریں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجسنی اے ایف پی کے مطابق اس ملاقات کا مقصد گذشتہ برس اسرائیل اور عرب ممالک میں تعلقات کی بحالی کے دن کو منانا ہے، یہ ملاقات جمعے کو ہوگی اور اس کا اعلان امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اینٹونی بلنکن اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے وزرائے خارجہ سے آن لائن ملاقات کریں گے جس میں ’ابراہم معاہدے کو ایک سال گزرنے پر اس دن کو منایا جائے گا اور ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کو زیادہ خوش حال بنانے پر گفتگو کی جائے گی۔‘
اسرائیل کے مصر اور اردن کے ساتھ امن معاہدوں کے بعد بحرین اور مراکش نے تعلقات بہتر کیے اور جلد ہی امارات بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لے آیا۔
سوڈان کی حکومت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہے، لیکن وہ جمعے کو ہونے والی اس ملاقات کا حصہ نہیں ہے اور عوامی مخالفت کی وجہ سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ’تعلقات کی بحالی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن ہو جائے گا۔‘
اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات ٹرمپ کے اس وعدے کے بعد معمول پر آنا شروع ہوئے جب انہوں نے کہا کہ ’ایف 35 جنگی طیارے امارات کو دیے جائیں گے‘ اور مراکش کے مغربی صحارا پر دعوے کے خلاف امریکی پالسی کو ختم کیا۔
جو بائیڈن نے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی، تاہم ان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’وہ امارات کو کی جانے فروخت پر نظر رکھےگی۔‘

شیئر: