Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج ، ریت اور پرائیویسی:  الخبر میں ویمن بیچ کلب کا قیام

کورونا کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت ابھی تعداد محدود رکھی گئی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی مشرقی  ریجن میں الخبر میں ساحل سمندر پرموسم گرما کے پرکشش مقامات کے حوالے سے ایک پرائیویٹ ویمن بیچ کلب  کا  اضافہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ساحلی علاقے  میں  پہلے پرائیویٹ ویمن بیچ  کا اہتمام 180 بیچ کلب نے2020 میں کیا تھا۔ اب اس  کلب کا دوسرا سیزن تفریح ​​کے مزید مقامات کے حوالے سے ایک نئی جگہ پر توسیع کے بعد  سہولیات پیش کر رہا ہے جو 18 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
الخبر بیچ کلب کی جانب سے خاص طور پر موسم گرما کے دوران تیراکی اور سمندری کھیلوں کے لیے ایک مثالی جگہ کے طور پر اضافہ کیا گیا ہے۔
180 بیچ کلب کی جانب سےتوسیعی سہولیات میں انڈور لاؤنج ایریا،  مکمل پرائیویسی کے ساتھ بیچ سوئمنگ ایریا، کھانے پینے کی اشیاء، ڈائننگ، بلیو مارکیٹ، ڈی جے، لائیو شوز اور بیچ سپورٹس شامل ہیں۔
عالمی وبا کورونا کے تحت برقرار رکھی گئی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھا جائے گا تاکہ سماجی دوری اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایسٹرن ریجن کے اس پہلے نجی ساحل کی تیاری میں مے الگرنیز اور دیما الزمل کی کوششیں شامل ہیں۔
مےالگرنیز نےعرب نیوز کو بتایا  ہےکہ جدہ میں خواتین کے لیے پرائیویٹ بیچ کی تیاری کے بعد مشرقی ریجن کی خواتین کو مکمل پرائیویسی کے ساتھ یہاں تفریحی ماحول کی پیشکش کی گئی ہے۔

مکمل پرائیویسی کے ساتھ بیچ سوئمنگ ایریا اور بیچ سپورٹس شامل ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے بتایا کہ ہم نے خواتین کے لیے اس ایونٹ کا آغاز اس لیے کیا کہ ہم جانتی ہیں کہ ایسٹرن ریجن کی خواتین کے لیے موسم گرما میں ساحل سمندر سے لطف اندوز ہونا کیا معنی رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ  ہم اس پروجیکٹ کو نافذ کرنے والے پہلے لوگ ہیں  اور اس پر  فخر ہے حالانکہ کوویڈ 19 کے باعث ابھی تک تعداد محدود رکھی گئی ہے۔
الگرائنز نے کہا کہ کلب کی جانب سے الخبر العزیزیہ میں 45،000 مربع میٹر کی جگہ پر 400 سن بیڈ رکھے گئے ہیں اور کورونا کے باعث  احتیاطی تدابیر کے تحت  معاشرتی دوری کو یقینی بنایا  گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل پہلا سیزن صرف پانچ دن کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
دوسرے سیزن میں  ہر ایک کے لیے موسم گرما کے اس موقع سے لطف اندوز ہونے کے لیے زیادہ جگہ اور وقت موجود ہے۔
 

شیئر: