Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں سعودی سفیر نے عالمی دفاعی نمائش کا دورہ کیا

جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نمائش میں سعودی پویلین قائم کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے بدھ کو لندن میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی آف ملٹری انڈسٹریز( ڈی ایس ای آئی ) کی بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا ہے۔
 ان کے ہمراہ برطانوی وزیر دفاع بھی تھے۔سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نمائش میں سعودی پویلین قائم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی سفیر نے مملکت میں عسکری صنعتوں کے عروج پذیر شعبے کا تعارف حاصل کیا۔ مملکت میں عسکری صنعتوں کو تیزی سے فروغ مل رہا ہے۔

سعودی سفیر کے ہمراہ برطانوی وزیر دفاع بھی تھے( فوٹو ایس پی اے)

 بین الاقوامی نمائش میں سعودی پویلین کے ذمہ داران نے اسلحہ سازی کے حوالے سے مملکت میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات اجاگر کیے۔
انہوں نے بتایا کہ ’عسکری صنعتوں کا قومی ادارہ اس حوالے سے اعلی قیادت کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کررہا ہے‘۔
عسکری صنعتوں کا قومی ادارہ  2030 تک عسکری سازوسامان اور سہولتوں کے لیے مختص پچاس فیصد سے زیادہ بجٹ فوجی اور سیکیورٹی آلات و اسلحہ اندرون ملک تیار کرنے کے ہدف کے لیے کام کررہا ہے۔

 

شیئر: