Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈیز کراٹے ٹورنامنٹ 2 جمعے کو جدہ میں شروع ہوگا

دس کلبز کی 100 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گی (فوٹو، سبق)
سعودی کراٹے آرگنائزیشن حرا انٹرنیشنل مارکیٹ سے متصل ایشین آرٹ ہال جدہ میں دوروزہ لیڈیز کراٹے ٹورنامنٹ 2 کا کل جمعے کو  اہتمام کرے گی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں 10 کلبز کی نمائندہ سو سے زیادہ خواتین کھلاڑی  شرکت کریں گی- 
سعودی کراٹے آرگنائزیشن میں لیڈیز سپورٹس کی انچارج ڈاکٹر نوف الحماد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی امیدوار کھلاڑی خواتین کے اندراج کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے-

کراٹے ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتے کو ہوگا (فوٹو، سبق)

 ڈاکٹر نوف نے سعوی کراٹے آرگنائزیشن کی مجلس انتظامیہ کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا- اس کے سربراہ ڈاکٹر مشرف الشہری ہیں- 
ڈاکٹر نوف نے کہا کہ ہمیں آرگنائزیشن سے بڑی مدد ملی- ہم رواں موسم کے دوران مختلف عمر کی لڑکیوں کے 4 مقابلے منعقد کراچکے ہیں-
پہلا ٹورنامنٹ ریاض، دوسرا جدہ ، تیسرا صفوی اور چوتھا ریاض میں منعقد کیا گیا- جمعے کو جو ٹورنامنٹ ہوگا وہ اس سلسلے کا پانچواں ہوگا- اّئندہ بھی لیڈیز کراٹے ٹورنامنٹ منعقد کیے جاتے رہیں گے- 

شیئر: