Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اجتماعی لڑائی میں ملوث 14 افراد گرفتار

’ریاض شہر کے ایک عوامی مقام پر لڑائی ہوگئی تھی جس میں مذکورہ افراد شریک تھے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ اجتماعی لڑائی میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر کے ایک عوامی مقام پر لڑائی ہوگئی تھی جس میں مذکورہ افراد شریک تھے‘۔
’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی دوسری اور تیسری دہائی میں ہیں‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: