مدینہ میں قدرتی چراگاہوں کی بحالی کے لیے نئی مہم شروع
نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ایند ڈیویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن (این سی وی سی) کی مدینہ شاخ نے قدرتی چراگاہوں کی بحالی کے لیے مہم شروع کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 2026 کے قومی شجرکاری سیزن کے تحت بارشوں کے موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 10 ہزار 398 ہیکٹر رقبے پر 18 ہزار 719 کلوگرام بیج بکھیر دیے گئے ہیں۔
الحناکیہ گورنریٹ میں مہم کے تحت کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو کے آٹھ ہزار 836 ہیکٹر رقبے پر 15 ہزار 906 کلوگرام بیج بکھیرے گئے جبکہ الشقران کی چراگاہ کے 266 ہیکٹر رقبے پر 480 کلوگرام بیج پھیلائے گئے۔
محافظہ بدر میں الصمیدہ کی چراگاہ کے 955 ہیکٹر رقبے پر ایک ہزار 719 کلوگرام بیج بکھیرے گئے۔
قومی مرکز جدید مشینری کے ذریعے مقامی جنگلی اور چارے کے پودوں کے بیج بکھیرتا ہے تاکہ بنجر اور متاثرہ زمینوں کو بحال کیا جا سکے، نباتاتی احاطے میں اضافہ ہو اور سعودی گرین انیشیٹیو کے اہداف کے حصول میں مدد ملے۔

قومی مرکز جدید مشینری کے ذریعے مقامی جنگلی اور چارے کے پودوں کے بیج بکھیرتا ہے تاکہ متاثرہ زمینوں کو بحال کیا جا سکے، سبزے میں اضافہ ہو اور سعودی گرین انیشیٹیو کے اہداف کے حصول میں مدد ملے۔