Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریلوے نیٹ ورکس پر تین ماہ میں چار کروڑ 9 لاکھ مسافروں کا سفر

انٹر سٹی مسافروں کی تعداد رواں برس کی سہ ماہی میں 38.3 ملین رہی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ریلوے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 40.9 ملین سے تجاوز کرگئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔
انٹر سٹی مسافروں کی تعداد رواں برس کی سہ ماہی میں 38.3 ملین رہی جن میں سے 30.4 ملین افراد نے میٹرو ریاض کا استعمال کیا جبکہ ساقت ملین نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹرین سروس استعمال کی۔
اسی دوران شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں خود کار ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار سے زائد رہی۔
مملکت کے مختلف شہروں کے درمیان ریلوے کے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو جدہ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے راستے ملانے والی حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کے مسافروں کی تعداد 19 لاکھ سے زیادہ رہی۔
سعودی ریلوے (سار) کے مشرقی نیٹ ورک کے ذریعے مسافروں کی تعداد تین لاکھ 93 ہزار 900 رہی۔ یہ روٹ ریاض کو بقیق، الاحسا اور دمام سے ملاتا ہے۔
اسی طرح شمالی ریلوے نیٹ ورک پر مسافروں کی تعداد دو لاکھ 58 ہزار 600 تک پہنچ گئی۔ یہ روٹ ریاض، مجموعہ، قصیم، حائل، الجوف اور قریات کے ٹریک پر ہے۔

 

شیئر: