Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجنٹینا کا پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ: رپورٹ

جنوبی امریکہ میں واقع ملک ارجنٹینا پاکستان سے بارہ جے ایف 17 طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔
دفاعی امور پر گہری نظر رکھنے والے ویب سائٹ یوکے ڈیفنس جرنل کے مطابق ارجنٹینا نے طیارے خریدنے کے لئے بجٹ کا مسودہ کانگریس میں بھی پیش کر دیا ہے۔
ٹوئٹر پر اوپن سورس انٹیلیجنس نے اتوار کو اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ارجنٹینا نے بجٹ کے مسودے میں 664 ملین ڈالرز مختص بھی کر لیے ہیں۔ تاہم پاکستان یا ارجنٹینا کی جانب سے سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بارہ جے ایف تھنڈر طیاروں میں سے دس سنگل سیٹر طیارے ہیں۔
جے ایف تھنڈر طیارے ایک جنگی طیارہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مل کر تیار کیا ہے۔ یہ طیارہ جنگی ماحول میں متعدد کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے بشمول گراؤنڈ اٹیک، دیگر طیاروں کا پیچھا کرنا اور جاسوسی کرنا۔
اس سے قبل سری لنکا نے بھی پاکستان سے یہ طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، تاہم یہ ڈیل اب تک فائنل نہیں ہوپائی ہے۔

شیئر: