Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکنی پروگرام: رواں سال 45 ہزار سے زائد سعودی خاندان مستفید

مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد خاندان نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ (فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی وزارت  ہاؤسنگ  کے سکنی پروگرام سے سعودی عرب کے شہری اور خاندان  مستفید ہورہے ہیں ۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وژن 2030 کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سعودی وزارت ہاوسنگ2030 تک 70 فیصد سعودیوں کے لیے گھر وں کی ملکیت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے2017 میں سکنی پروگرام تشکیل دیا گیا تھا۔ (فوٹو الرائے)

سکنی پروگرام کے ذریعہ جنوری2021 کے آغاز سے گذشتہ ماہ  اگست تک کل 45 ہزار 815 خاندانوں نے سبسڈی والے گھروں کے لیے قرضہ سکیم سے فائدہ اٹھایاہے۔
وزارت ہاوسنگ کی یہ سکیم سعودی عرب میں گھروں کے لے پیش کی جانے والی دیگر ہاؤسنگ پیشکشوں کے علاوہ ہے۔
سکنی خدمات کے تحت اگست 2021 کو ختم ہونے والی اسی مدت کے دوران دیگر پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار خاندانوں تک پہنچ  چکی ہے۔

2030 تک 70 فیصد سعودیوں کے لیے ملکیتی گھر یقینی بنانے کی کوشش ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

واضح رہے کہ اس مدت کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔
وزارت ہاؤسنگ اینڈ رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ نے سعودی عرب میں اپنے شہریوں کے لیے گھر وں کی ملکیت کو آسان بنانے کے مقصد سے2017 میں سکنی پروگرام تشکیل دیا تھا۔
 

شیئر: