Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفائی کے فقدان کے باعث ابہا میں معروف بیکری بند

’میونسپلٹی کی کارروائی ایک شہری کی شکایت پر کی گئی جس میں کہا گیا کہ بیکری میں صفائی کا فقدان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن میونسپلٹی نے صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ابہا میں ایک معروف بیکری سربمہر کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کی کارروائی ایک شہری کی شکایت پر کی گئی جس میں کہا گیا کہ مذکورہ بیکری میں صفائی کا فقدان ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شکایت موصول ہونے پر تفتیشی ٹیم روانہ کی گئی جس نے بیکری میں متعدد خلاف ورزیاں پکڑی ہیں‘۔
’بیکری میں صفائی کا فقدان، غذائی اشیا کو صحت اصولوں کے خلاف ذخیرہ کرنا اور کارکنوں کے پاس میڈیکل کارڈ نہ ہونا بھی شامل تھا‘۔
’تفتیشی اہلکاروں نے تمام خلاف ورزیاں نوٹ کرنے کے بعد بیکری کو سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بیکری کےمالک کو ضابطے کی کارروائی کے لئے طلب کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ خلاف ورزیوں پر جرمانہ بھی ہوگا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’رہائشیوں کی صحت اولین ترجیح ہے جس پر کسی سے بھی رعایت کا تصور نہیں کیا جاسکتا‘۔
’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی جاتی ہے وہ جہاں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو ہمیں ضرور مطلع کریں‘۔

شیئر: