روس کے شہر پرم کی ایک یونیورسٹی میں مسلح طالب علم نے فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو پیش آنے والے واقعے کی پرم یونیورسٹی کی خاتون ترجمان نے تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
چین میں چھری سے مسلح شخص کے حملے میں چھ ہلاک، 14 زخمیNode ID: 571616
-
سعودی عرب کی 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شاملNode ID: 596846
-
طالبان کے نئے احکامات کے بعد افغان یونیورسٹیوں سے طلبہ غائبNode ID: 597916
روسی حکام کے مطابق حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
روس کی تفتیش کار کمیٹی نے کہا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا رہا ہے کہ طلبہ جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی عمارت کے سیکنڈ فلور کی کھڑکیوں سے کود رہے ہیں۔
بلندی سے بنائی گئی ایک اور ویڈیو میں حملہ آور کو ہاتھ میں بندوق تھامے چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Gunman attacks a university in the Russian city of Perm. Deaths and injuries being reported.
Faculty and students were filmed jumping out of windows pic.twitter.com/DyNHPEaLwR
— Murad Gazdiev (@MuradGazdiev) September 20, 2021











