Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں فائرنگ کرنے والی لڑکی اور نوجوان گرفتار 

 فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی تھی( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے ایک محلے میں فائرنگ کرنے والی لڑکی اور ایک نوجوان  کو گرفتار کیا ہے۔ فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ’ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں ایک لڑکی مدینہ منورہ کے ایک رہائشی محلے میں فائرنگ کرتی نظر آرہی ہے‘۔ 
ترجمان نے بتایا کہ’ لڑکی پستول سے فائرنگ کررہی تھی اور اس کا ساتھی وڈیو بنا رہا اور اسی نے وڈیو شیئر کی تھی‘۔  
پولیس نے وڈیو کی اطلاع ملتے ہی انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ دونوں سعودی شہری ہیں۔
حسین القحطانی نے بتایا کہ’ پولیس نے سعودی شہری اور ایک یمنی لڑکی کو بھی گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے نشہ آور اشیا اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں‘۔
ترجمان نے بتایا کہ’ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: