Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو شہری گرفتار

’ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
طائف پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کر رہ تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کی گئی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو میں دو افراد کو دکھایا گیا ہے جو عوامی مقامی ہوائی فائرنگ فخریہ طور پر کر رہے تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’دونوں افراد سعودی شہری ہیں اور عمر کی تیسری دہائی میں ہیں‘۔
’ان کے قبضے سے اسلحہ ضبط ہوا ہے نیز ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے‘۔

شیئر: