Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توکلنا ایپ پاکستان میں کام نہیں کررہی کس طرح اپ ڈیٹ کیاجائے؟‘

وہ ممالک جہاں توکلنا ایپ کام کرتی ہے ان کی تعداد 77 ہے (فائل فوٹو: توکلنا ٹوئٹر)
 ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے توکلنا ایپ کے ٹوئٹر پر دریافت کیا گیا کہ ’توکلنا ایپ پاکستان میں کام نہیں کررہی کس طرح اپ ڈیٹ کیاجائے؟‘
سوال کا جواب دیتے ہوئے توکلنا کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’وہ ممالک جہاں توکلنا ایپ کام کررہی ہے ان کی فہرست توکلنا کی وب سائٹ پر موجود ہے اس حوالے سے معلومات کے لیے  
www.ta.sdaia.gov.sa 
پروزٹ کیا جاسکتا ہے۔  ویب سائٹ کے علاوہ توکلنا کے ٹوئٹر پر انفرادی طور پر اپنے مسئلے کے حل کےل یے دریافت بھی کیا جاسکتا ہے۔‘
توکلنا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ منظورشدہ ممالک میں رہنے والے اگر توکلنا میں پہلے سے رجسٹرڈ ہیں یعنی انہوں نے مملکت میں توکلنا پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے تو وہ دوبارہ اسے استعمال کرسکتے ہیں، البتہ بیرون مملکت سے نئی رجسٹریشن نہیں ہوسکتی کیونکہ اس کے لیے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ وہ ممالک جہاں توکلنا ایپ کام کرتی ہے ان کی تعداد 77 ہے۔ توکلنا کی ویب سائٹ پر دی گئی فہرست پہلے مرحلے کی ہے جن میں پاکستان شامل نہیں جبکہ انڈیا ، بنگلہ دیش ، امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا، سپین ، اٹلی ، برونائی ، جرمنی ،رومانیہ ، سنگاپور، فرانس وغیرہ شامل ہیں۔  
کورونا کے بارے میں جاری کی گئی ایپلی کیشن ’توکلنا‘ کے حوالے سے ایک اور صارف کا سوال تھا کہ ’ویکسین کی دوسری خوراک لی مگر توکلنا پر اپ ڈیٹ نہیں ہوا کیا کروں؟‘
اس حوالے سے توکلنا ایپ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی ایک یا دونوں خورکیں لگوا لی ہیں اور توکلنا ایپ پر ان کا اؤسٹیٹس ’امیون ‘ نہیں ہوا انہیں چاہیے کہ وہ توکلنا کے پرائیویٹ میسج سروس سے استفادہ کریں تاکہ ان کے سسٹم کو اپ ڈیٹ کیاجاسکے۔

’وزٹ ویزے پر آنے والے افراد کو توکلنا پر رجسٹریشن اور اکاؤنٹ بنانے کے لیے پاسپورٹ نمبر کی ضرورت ہوگی‘ (فائل فوٹو: ایس پی اے)

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے مفت ویکسینیشن کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ اس ضمن میں تمام شہروں او رعلاقوں میں ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت کورونا ویکسین لگائی جاتی ہے۔
ویکسینیشن کے حوالے سے ’توکلنا ‘ ایپ پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے جس کے تحت ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوارک لگوا لی ہو ان کے توکلنا سٹیٹس پر ’محصن جرعہ ‘ یعنی امیون پہلی خوراک آتا ہے جبکہ وہ افراد جنہوں نے دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں ان کا سٹیٹس ’محصن جرعاتان‘ یعنی  مکمل امیون ظاہر ہوتا ہے۔
وہ افراد جنہیں کورونا سے شفایابی مل چکی ہے ان کے توکلنا سٹیٹس پر ’محصن متعافی ‘ لکھا ہوتا ہے تاہم ایسے افراد کے لیے بھی کورونا کی دوسری خوراک لگوانا لازمی ہے جنہیں کورونا سے شفا مل چکی ہے۔ 

توکلنا ایپ کے لیے ہر شخص کا جدا اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

 زیارتی ویزے پر آنے والے ایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ ’وزٹ ویزے پر آنے والے کا توکلنا کس طرح رجسٹر کیا جائے؟‘
اس حوالے سے توکلنا انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’وہ افراد جو وزٹ ویزے پر مملکت میں موجود ہیں انہیں توکلنا پر رجسٹریشن اور اکاؤنٹ بنانے کے لیے پاسپورٹ نمبر کی ضرورت ہوگی ۔‘
پاسپورٹ نمبر کے ذریعے توکلنا پر رجسٹریشن کرکے اکاؤنٹ بنایا جاسکتا ہے جس میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔‘
واضح رہے کہ توکلنا ایپ کے لیے ہر شخص کا علیحدہ اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے تاہم اکاؤنٹ توکلنا کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی رجسٹر کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: