Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توکلنا ایپ‘ صارفین نجی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں

توکلنا کی معلومات کسی کے ساتھ شیئرنہ کی جائیں(فوٹو، ٹوئٹر)
توکلنا ایپ نے اپنے صارفین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ نجی معلومات کو راز میں رکھنے کا اہتمام کریں۔ کسی کو نجی معلومات میں شریک نہ کریں۔ 
اخبار 24 کے مطابق توکلنا ایپ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ذاتی معلومات نجی پیغامات کے  ذریعے توکلنا  کے سرکاری اکاؤنٹس پر ہی ارسال کریں تاکہ ان معلومات سے کوئی دوسرا فائدہ نہ اٹھاسکے۔ 
یاد رہے کہ توکلنا ایپ اپنے صارفین کو متعدد سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ ویکسین لگوانا، کورونا ٹیسٹ کے لیے بکنگ کرانا اور مختلف ایجنسیوں کا ڈیٹا فراہم کرنا شامل ہے۔

شیئر: