Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گالف نے اپنی نوعیت کی پہلی ایپ جاری کر دی

’ہماری خواہش ہے کہ سعودی شہریوں میں یہ کھیل مقبول ہو اور عام لوگ اس سے لطف اٹھائیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی گالف نے اپنی نوعیت کی پہلی ایپلیکیشن لانچ کردی ہے جس کے ذریعہ سعودی شہریوں کو اس کھیل کی طرف راغب کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایپ کے ذریعہ گالف کا تعارف اور ملک میں موجود گالف کورٹ کے علاوہ گالف کلب کی ممبر شب بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایپ میں شہریوں کو گالف گیم بھی فراہم ہے جسے وہ کھیل کر اس سے مزید متعارف ہوسکتے ہیں‘۔
’ایپ میں ملک میں موجود تمام گالف کلب کے بارے میں تعارف اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے‘۔
’ مختلف کلب کی ممبر شپ حاصل کرنے کی سہولت کے علاوہ گالف سیکھنے کے خواہش مند شہریوں کو بھی یہ کھیل سکھایا جائے گا‘۔
سعودی گالف کے سربراہ ماجد السرور نے کہا ہے کہ ’ایپ کے اجرا کے علاوہ ویب سائٹ بھی لانچ کردی ہے جس میں وہی خدمات ہیں جو ایپ میں موجود ہیں‘۔
’ہماری خواہش ہے کہ سعودی شہریوں میں یہ کھیل مقبول ہو اور عام لوگ اس کھیل سے لطف اٹھائیں‘۔

شیئر: