Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظہران الجنوب میں الوادعی تاریخی محل کا افتتاح

’تاریخی محل 150 سالہ پرانا ہے جس کی 6 منزلیں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ظہران الجنوب کے کمشنرمحمد بن فلاح القرقاح نے مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد الوادعی تاریخی محل افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق افتتاحی تقریب میں بلدیہ کونسل اور میونسپلٹی کے اعلی عہدیداران سمیت علاقے کے معتبر افراد بھی شریک تھے۔
الوادعی تاریخی محل 150 سال پرانی عمارت ہے جس کی 6 منزلیں، صحن، کھلی مجلس، مہمان خانہ اور عجائب گھر ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مستقبل قریب میں محل کے قریب ایک ریستوران اور کافی شاپ کھولنے کا منصوبہ ہے‘۔
’تاریخی محل کی مرمت انتہائی مہارت سے کی گئی جس میں محل کی تاریخی شناخت محفوظ رہی ہے‘۔
’محل کی تاریخی اہمیت ہے جس میں علاقے کی تہذیب وثقافت کی عکاسی ہوتی ہے‘۔
 

شیئر: