Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں اسلامی آرٹ ہاؤس میوزیم کا افتتاح

میوزیم کی افتتاحی تقریب میں میئر جدہ صالح الترکی شریک ہوئے۔( فوٹو سیدتی)
سعودی عرب کے 91 ویں یوم وطنی کی تقریبات کے موقع پر جدہ میں اسلامی آرٹ ہاؤس میوزیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔
اس سال سعودی عرب میں یوم وطنی کا جشن ’ھی لنا دار‘  (یہی ہمارا گھر ہے)  کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق میوزیم کی افتتاحی تقریب میں میئر جدہ صالح الترکی اور سرمایہ کار صالح صرفی شریک ہوئے۔
شرکا نے میوزیم اور اس میں سجائے گئے فن پاروں پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا عجائب گھر ہے۔
یاد رہے کہ اسلامک آرٹس ہاؤس چھ ہالوں پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک ہزار نوادر رکھے گئے ہیں۔
یہ اسلامی تاریخ کی پندرہ صدیوں کے نوادر پر مشتمل ہیں۔ یہاں آنے والے شائقین اسلامی آرٹ کے غیرمعمولی خزانے سے فیض یاب ہوسکیں گے۔

شیئر: