Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں کارروائی سے چار فلسطینی شہری ہلاک

علاقے میں سنیچر کو شروع ہونے والی جھڑپیں اتوار کو بھی جاری ہیں (فوٹو عرب نیوز)
اسرائیلی فوج  نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں ایک چھاپے کے دوران کم از کم چار فلسطینی شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جینین کے علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ’حماس کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جو جلد ہی دہشت گرد حملے کرنے والے تھے۔‘
انہوں نے ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا اور اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس چھاپے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
فلسطین کی وزارت صحت نے کہا کہ مغربی کنارے کے گاؤں بیدو میں تین فلسطینی ہلاک ہوئے اور بورکن گاؤں کے ایک فلسطینی شہری کو گولی ماری گئی جو ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
 اسرائیل اور فلسطین کے میڈیا کے مطابق علاقے میں سنیچر کو شروع ہونے والی جھڑپیں اتوار کو بھی جاری ہیں۔

شیئر: