Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک کی مشاورتی کونسلوں کے سربراہوں کا ورچول اجلاس 

سعودی شوری کے صدرعبداللہ بن محمد آل الشیخ صدارت کریں گے( فائل فوٹو ایے ایف پی)
خلیجی ممالک کی مشاورتی کونسلوں کے سربراہوں کا ورچول اجلاس پیر کو ہورہا ہے۔سعودی شوری کے صدر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ صدارت کریں گے۔
14 ویں اجلاس کی سالانہ رپورٹ بھی زیر بحث آئے گی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایجنڈے پر متعدد اہم موضوعات ہوں گے۔ ان میں مشترکہ خلیجی پارلیمانی کارکردگی سے تعلق رکھنے والے امور سرفہرست ہیں۔
صدر شوری ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے کہا کہ  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد خلیجی ممالک کے مشترکہ نظام اور ہر سطح کے اس کے اداروں کے استحکام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ 
ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے کہا کہ خلیجی قانون ساز کونسلوں (مجالس شوری) کے سربراہوں کا نظام پندرہ برس قبل قائم ہوا تھا۔
اس کی بدولت جی سی سی ممالک کی مختلف قانون ساز اسمبلیوں کے درمیان تعاون بڑھا ہے۔

شیئر: