Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں کے گیٹ پر ٹمپریچر چیک کرنے کی پابندی ختم

بسوں میں سماجی فاصلے کی شرط میں بھی ترمیم کی گئی ہے(فائل فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت تعلیم نے سکولوں کے داخلی دروازوں  پر ٹمپریچر چیک کرنے کی پابندی ختم کردی ہے۔
یہ پابندی کورونا وبا کے پیش نظر لگائی گئی تھی۔ وزارت نے  سکولوں سے متعلق کورونا وبا کے حوالے سے نئی ایس او پیز جاری کی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت تعلیم نےبیان میں کہا کہ سکولوں میں میزوں والی رکاوٹیں بھی ختم کی جارہی ہیں۔ بسوں میں سماجی فاصلے کی شرط میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ 
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی سکولوں میں محفوظ ماحول کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں کوئی وبائی مرض نہ پھیلے۔
سکولوں میں تعلیم دینے والے عملے، انتظامی کارکنان، طلبہ سب وبا سے محفوظ رہیں۔ کورونا ایس او پیز کی نئی گائیڈ کا بنیادی مقصد سکولوں میں تعلیم کا عمل محفوظ طریقے سے جاری رکھنا ہے۔ 

شیئر: