Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے لیے طبی امدادی سامان

’پاکستان کو فراہم کی جانے والی طبی امداد میں آکسیجن کے 18 جنریٹر شامل ہیں‘ ( فوٹو : ٹویٹر)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو طبی مواد کی امداد دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طبی امداد حوالے کرنے کے موقع پر اسلام آباد میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی موجود تھے۔
سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی طبی امداد میں آکسیجن کے 18 جنریٹر کے علاوہ مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے کے دیگر آلات بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود تھے۔

شیئر: