Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور سعودی شیف یوسف دیولی 100 سے زیادہ کھانے بنانے کے ماہر

معذرو ہونے کے باوجود کھانا پکانے میں مثالی شہرت حاصل کی(فوٹو سبق)
’معذوری جسمانی نہیں بلکہ عقل کی ہوتی ہے‘ یہ کہنا ہے پہلے معذور سعودی شیف یوسف دیولی کا جنہوں نے اپنی جسمانی معذوری کو شوق کی راہ میں حائل نہ ہونے دیا اور منزل مقصود حاصل کر لی ـ 
سبق نیوز کے مطابق مدینہ منورہ کے یوسف دیولی کا شمار ان بہترین شیف میں ہوتا ہے جنہوں نے معذرو ہونے کے باوجود کھانا پکانے میں مثالی شہرت حاصل کی۔
 یوسف دیولی بین الاقوامی شہرت یافتہ پہلے شیف ہیں جو عربی کھانوں کو امریکی کھانے کے ساتھ ملا کر نئی ڈش کے متعارف کرانے والے مانے جاتے ہیں ـ 
یوسف دیولی ہوٹل مینجمنٹ کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے خلیج اور مشرق وسطی کی سطح پر متعدد مقابلوں میں شرکت کی اور مشرق وسطی کی سطح پر پانچویں پوزیشن پر فائز ہوئے ـ 
انہو ں نے اپنی جسمانی کمی کو خود پر طاری نہیں ہونے دیا جس کی وجہ سے آج وہ مملکت کے پہلے شیف کے طور پرسامنے آئے جو جسمانی طور پر معذور ہیں ـ
ان کا مزید کہنا تھا کہ رب کریم کا شکر ہے کہ آج میں 100 سے زیادہ طرح کے کھانے مختلف انداز میں تیار کرنے کا ماہر ہوں جن کی تیاری میں مدینہ منورہ کی ثقافت کو مقدم رکھا۔

شیئر: