Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک اہلکار کو ٹکر مارنے کی کوشش، ڈرائیور گرفتار 

ڈرائیور کو ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی ٹریفک پولیس نے ٹریفک اہلکار کو ٹکر مارنے کی کوشش پر ایک کار ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ  ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا ہے اور وارننگ پر ٹریفک اہلکار کار کی ٹکر سے بچ گیا۔
سعودی ٹریفک نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا جو اسے قانون کے مطابق مقررہ سزا سنائے گی۔
ٹریفک قانون کے بموجب راستے کی علامتوں کی پابندی ہر ڈرائیورکی ذمہ داری ہے۔ ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات کی تعمیل بھی ڈرائیوروں کے فرائض میں شامل ہے۔ 
ٹریفک قانون کا ایک ضابطہ یہ ہے کہ  کوئی بھی شخص سڑک پر موجود اشاروں کو مٹانے، چھیڑ چھاڑ کرنے یا ٹریک بدلنے کی ممانعت کی علامتوں کو نظر انداز کرنے یا کوئی بھی ایسا اقدام جو بین الاقوامی ٹریفک نظام کی رو کے منافی ہو یہ سب ممنوع ہے۔ 

شیئر: