Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نایاب عرب نسل کے چیتے کے ہاں بچے کی پیدائش

سعودی عرب میں العلا رائل کمیشن نے کہا ہے کہ عرب نسل کے چیتے کی مادہ نے ایک مادہ بچے کو جنم دیا ہے۔ یہ نسل نایاب ہوتی جارہی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مادہ چیتے کی پیدائش 23 اپریل 2021 کو ہوئی تھی۔ 13 جولائی کو اس کے ابتدائی معائنے مکمل ہوئے اور اس کی صنف متعین کی جاسکی۔
جنگلی حیاتیات ریسرچ کے سعود الفیصل سینٹر کے ماتحت نسلی افزائش کے گروپ میں اسے شامل کردیا گیا۔  
العلا رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر عمرو المدنی نے کہا کہ مادہ چیتے کی پیدائش سے یہ موقع ملا ہے کہ عرب نسل کے چیتوں کو بچانے کاوقت ابھی ہاتھ سے نہیں گیا، اس سے  ہمارے یہاں قدرتی توازن بحال ہوگا۔ 
جنگلی حیاتیات کے تحفط کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس قسم کے چیتے بہت تیزی سے ختم ہوتے جارہے ہیں۔ پوری دنیا میں اب عرب چیتوں کی تعداد 200 سے زیادہ نہیں ہے۔ غیر قانونی شکار کی وجہ سے بھی چیتوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ 
یاد رہے کہ عرب چیتوں کی شکلیں العلا میں مختلف مقامات کی چٹانوں پر ملتی ہیں جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ العلا کا علاقہ ماحولیاتی اعتبار سے بھر پور تھا۔

شیئر: