Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی کمپنیوں اور گوداموں میں چوری کی پندرہ وارداتیں، چھ غیر ملکی گرفتار

کمپنیوں کی جانب سے وارداتوں کی شکایات موصول ہورہی تھیں(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنیوں اور ان کے گوداموں میں پندرہ وارداتوں میں ملوث چھ غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ متعدد کمپنیوں کی جانب سے وارداتوں کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔
پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی  جس نے ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کرایا۔ ملزمان کمپنیوں اور ان کے گوداموں میں گھس کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کررہے تھے۔
بتیان میں ترجمان نے کہا کہ ملزمان پاکستانی ہیں انہیں ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: