Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں 50 فیصد سے زائد افراد دل کی بیماریوں میں مبتلا

سروے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 53 فیصد رہائشیوں نے دو سال سے زائد عرصے سے اپنی صحت کا معائنہ نہیں کرایا(فوٹو: اے ایف پی)
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 50 فیصد سے زائد رہائشی امراض قلب میں مبتلا ہیں۔
عرب نیوز نے العربیہ نیوز چینل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کلیویلنڈ کلینک ابوظبی کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ اس (سروے) کا جواب دینے والے 55 فیصد افراد دل کے امراض سے براہ راست متاثر تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دل کی بیماری ملک میں ہلاکتوں کی اصل وجہ ہیں۔ کلیولینڈ ابوظبی کے کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر رونے شینٹوف کا کہنا ہے کہ ’ان نتائج سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دل کی بیماری کے ہماری کمیونٹی پر کتنے دردناک اثرات ہیں۔ ‘
سروے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 53 فیصد رہائشیوں نے دو سال سے زائد عرصے سے اپنی صحت کا معائنہ نہیں کرایا جبکہ 30 فیصد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔
شینٹوف کا کہنا ہے کہ یہ بڑی تشویشناک بات ہے کہ ہماری کمیونٹی میں دل کی بیماریوں کے اثرات اور اس حوالے سے آگاہی کے باوجود لوگ ابھی تک دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے اور ڈاکٹر کے پاس جانے سے ابھی بھی ہچکچاتے ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ سروے میں شامل 15 فیصد افراد میں دل کی بیماری کے امکانات نہیں پائے گئے۔

شیئر: