سوڈان سے متعلق اعلی سطح کا ورچول اجلاس
جمعرات 30 ستمبر 2021 21:21
ورچول اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے شرکت کی (فوٹو، اایس پی اے )
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن کے موقع پر سوڈان سے متعلق اعلی سطح کا ورچول اجلاس منعقد ہوا-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس میں شرکت کی-
اس موقع پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی بھی موجود تھے-
سوڈان میں ہونے والی بغاوت کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سوڈان کے حالات حاضرہ سے دلچسپی لی جارہی ہے-
امریکہ نے بغاوت کی کوشش کی مذمت کی جبکہ سعودی عرب نے سوڈان کی حکومت اور عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا-