Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، مصر اور کویت کی سوڈان میں بغاوت کی کوشش کی مذمت

’گزشتہ روز کی جانے والی بغاوت سوڈانی ریاست اور حکومت کے خلاف انتہائی مذموم اقدام ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے سوڈان میں حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سوڈانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘۔
’گزشتہ روز کی جانے والی بغاوت سوڈانی ریاست اور حکومت کے خلاف انتہائی مذموم اقدام ہے‘۔
سعودی عرب نے سوڈانی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب، سوڈان کے امن و استحکام اور عوام کی ترقی کی حمایت کرتا ہے‘۔
سعودی عرب کے علاوہ مصر اور کویت نے بھی سوڈان میں فوجی بغاوت کی کوشش کی مذمت کی ہے اور سوڈانی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
مصری وزارت خارجہ کے بیان میں سوڈان کی عبوری حکومت کی حمایت اور وہاں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی مذمت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سوڈان کی خود مختار کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بغاوت کی منصوبہ بندی اور اس کی قیادت میجر جنرل عبدالباقی الحسن عثمان بکراوی نے کی تھی‘۔
 ’بغاوت میں ان کے ساتھ مختلف عہدوں کے 22 افسران شامل تھے۔ اس کے علاوہ کچھ دوسرے فوجی افسر اور اہلکار بھی بغاوت کا حصہ تھے‘۔
’ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ بغاوت کا مقصد اقتدار پرقبضہ کرنا اور موجودہ عبوری سیٹ اپ کا خاتمہ کرنا تھا۔
 

شیئر: