Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے لیے بس ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں: وزارت حج و عمرہ 

بس ٹکٹ نہ خریدنے سے عمرہ اجازت نامے پر فرق نہیں پڑے گا(فوٹو عکاظ) 
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے مقررہ بسوں کے ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ زائرین کی مرضی پر منحصر ہے وہ چاہیں تو خرید سکتے ہیں نہ چاہیں تو اس سے ان کے عمرہ اجازت نامے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین اعتمرنا ایپ کے ذریعے براہ راست آن لائن بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور مکہ مکرمہ استقبالیہ مرکز پہنچ کر بھی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹکٹ کی رقم اے ٹی ایم کے ذریعے بھی ادا کی جاسکتی ہے اور نقد بھی دی جاسکتی ہے۔ 
 وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزا ہولڈرز اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور نماز کے اجازت نامے  حاصل کرسکتے ہیںا پسندیدہ وقت اور تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیںا 
یاد رہے کہ عمرہ اور نماز کا اجازت نامے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ امیدوار کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو یا وائرس لگنے پر صحت یاب ہوچکا ہو یا پہلی خوراک لینے پر 14 دن گزر چکے ہوں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے خریدے جانے والے ٹکٹوں کا ریکارڈ ایپ میں ٹرانسپورٹ ٹکٹ کے خانے میں نمودار ہوجاتا ہے کبھی اس میں وقت لگ جاتا ہے۔
  وزارت نے اطمینان دلایا ہے کہ خریدے ہوئے ٹکٹ منسوخ کرنے پر رقم اکاؤنٹ میں واپس طلب کی جاسکتی ہے۔ 
 جہاں تک ہوٹلوں کے ذریعے بکنگ کا تعلق ہے تو وزارت کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ عمرہ زائرین سے اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ یا نماز کے اجازت نامے کا سکرین شاٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔

شیئر: