Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے کابل کے لیے ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت 

مملکت سے کابل کے لیے 9 ہنگامی پروازیں چلانے کی منظوری دی گئی ہے( فوٹو سبق)
ریاض میں افغان سفارتخانے  نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے افغان ایئرلائنز آریانہ کو مملکت سے کابل کے لیے ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق افغان سفارتخانے نے فیس بک کے آفیشل پر بیان میں کہا کہ’ سعودی حکومت نے آریانہ ایئرلائنز کو مملکت سے کابل کے لیے 9 ہنگامی پروازیں چلانے کی منظوری دی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’کورونا وبا کی وجہ سے جو افغان باشندے وطن واپس نہیں جاسکے تھے انہیں ان پروازوں کے ذریعے افغانستان پہنچایا جائے گا‘- 
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ’ پروگرام کے مطابق پروازیں آئندہ چند روز کے دوران چلائی جائیں گی‘۔ 

شیئر: