Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانا کھاتے ہوئے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ، خاتون گرفتار

وڈیو میں رفتار کی سوئی 170 کی حد کو عبور کرتی نظر آرہی ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب  میں سوشل میڈیا پر انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والی خاتون کی وڈیو وائرل ہے۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کھانا کھاتے ہوئے اتنہائی تیز رفتاری سے گاڑی بھی چلا رہی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق خاتون کو سعودی عرب کی ایک شاہراہ پرتیز رفتاری سے گاڑی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 
خاتون نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ  کے ساتھ ایک اور خلاف ورزی یہ کی کہ اس کی وڈیو بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ وڈیو میں رفتار کی سوئی  170 کی حد کو عبور کرتی نظر آرہی ہے۔ 
 وڈیو کلپ میں یہ بھی نظرآرہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران خاتون کھانا بھی تناول کر رہی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ  وڈیو وائرل ہونے پر خاتون ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
محکمہ  ٹریفک نے بیان میں سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور خاتون کو گرفتار کرکے ٹریفک قانون میں مقرر سزائیں دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2017 میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی۔ 

شیئر: