Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے انڈین سفارتخانے میں اپنی نوعیت کی منفرد فلم کا پریمیئر

انڈین سفیر نے فلم کی تعریف کی اور ٹیم کے شاندار کام کو سراہا۔(فوٹو عرب نیوز)
انڈین تارکین وطن کی جانب سے سعودی عرب میں فلمائی جانے والی پہلی فلم ’ستی‘ کا ریاض کے انڈین سفارت خانے میں پریمئیر ہوا ہے۔
پریمیئر میں انڈین سفیر اوصاف سعید، سفارت خانے کے حکام، ربیعہ النصر گروپ کے احمد الربیعہ، فلم کی کاسٹ، عملے کے ارکان اور محدود شائقین نے شرکت کی۔
احمد الربیعہ جو ایک فنکار ہیں نے امریکہ میں سنیما پروڈکشن کی تعلیم حاصل کی اور ٹی وی ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
انڈین سفیر اوصاف سعید نے بعد میں خطاب کرتے ہوئے فلم کی تعریف کی اور ٹیم کے شاندار کام کو سراہا۔
انہوں نے انڈین تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ فلمی منصوبوں پر سعودی عرب کے ساتھ تخلیقی تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’بالی وڈ بیرون ملک انڈیا کا سب سے بڑا برانڈ ایمبیسڈر ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان تخلیقی تعاون کے منتظر ہیں۔‘
انڈین سفیر نے مزید کہا کہ ’مملکت میں بہت سے خوبصورت علاقے ہیں لہذا شوٹنگ کے لیے مقامات کی کوئی کمی نہیں ہے۔‘
اوصاف سعید نے اس طرح کے منصوبے کو شروع کرنے کے لیے احمد الربیعہ کی جانب سے انڈین کمیونٹی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی بھی تعریف کی۔ فلم بنانے کے لیے ٹیم رضاکارانہ بنیادوں پر اکٹھی ہوئی۔
’ستی‘ رولر کوسٹر کی سواری پر قبضہ کرتی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنے ہمہ جہت تعلقات میں آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ فلم کا  مرکزی کردار گریشما جوی نے ادا کیا ہے۔
فلم کی معاون کاسٹ میں اشوک مشرا، اندھو بینی، مرلی، مونا مرلی، شرمیلا سرینواس اپنی مضبوط پرفارمنس کے ساتھ  قابل ذکر ہیں۔
کیمرے کے پیچھے راجیش گوپال نے اپنی شاندار آؤٹ ڈور شوٹس کے علاوہ کرداروں کے مختلف رنگوں کو بھی اپنی گرفت میں لیا ہے۔
کوریوگرافی وی فریکس اور ریشمی کی ہے۔ سکرپٹ اتھیرا گوپن نے لکھا ہے جبکہ فلم کی ہدایات گوپاکمار ساگارا نے دی ہیں۔
یہ فلم ڈینس میڈیا کے بینر تلے بنائی گئی تھی۔
اس فلم کو لنڈا فرانسس  نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ بینی میتھیو نے پروڈکشن ڈیزائنر کے طور پر اور انتھونی ریویل نے بطور پروڈکشن منیجر سپورٹ کیا ہے۔
پریمیئر سے خطاب کرتے ہوئے لنڈا فرانسس نے اظہار تشکر کیا اور فلم کی تکمیل میں تمام ستی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
ستی کو اس ماہ کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

 

شیئر: