Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینس فلم فیسٹیول میں فلم سازی کے لیے العلا کی تشہیر

پروڈکشن کمپنیاں مسابقتی چھوٹ اور متعدد مراعات لے سکتی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 78 ویں ایڈیشن میں فلم العلا  کی شرکت   سے خطے کو بین الاقوامی فلم اور ٹی وی پروڈیوسروں تک فروغ ملا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رائل کمیشن فار العلا فلم ایجنسی کا وفد خطے کے ابھرتے ہوئے نوجوان فلمسازوں کے ساتھ سعودی فلم کمیشن اور ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سمیت دیگر سعودی اداروں میں شامل ہوا ہے۔

فلم فیسیٹول العلا کے حیرت انگیز مقام  متعارف کرانے کا بہترین موقع ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

رائل کمیشن فار العلا کے فلم کمشنر سٹیفن سٹرچن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میلے جیسا کہ وینس کا میلہ، ہمیں فلمی برادری کے ساتھ ملنے جلنے، العلا کے حیرت انگیز مقام کو متعارف کرانے اور سعودی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔
 ہم انفراسٹرکچر تیار کرنے اور عملے، مقامات اور سہولیات تک آسان رسائی کے ساتھ فلم سازی کے لیے ماحول بنانے میں بڑی پیش رفت کر رہے ہیں۔
انہو ں نے کہا ہےکہ جولائی میں کینز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کامیاب نمائش کے بعد تینوں تنظیموں نے انڈسٹری کے اندر بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے اور سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے فلمی شعبے کو عالمی ناظرین کے سامنے متعارف کرانے کا مشن جاری رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ خطہ مختلف قسم کی پروڈکشنز کی طرف متوجہ ہونے لگا ہے ، جس میں مزید غیر ملکی پروڈکشنز بھی شامل ہیں اور ہم ان کو العلا میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔

اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فلم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

العلا میں فلم سازی کرنے والی پروڈکشن کمپنیاں مسابقتی چھوٹ اور متعدد مراعات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں جیسا کہ مفت پیشگی مخصوص کردہ پروڈکشن سے متعلق امداد، فلم بندی کی جگہ کی معلومات اکٹھا کرنا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب میں فلم بندی کا شوق، آلات حاصل کرنے میں مدد اور مملکت اور پڑوسی ممالک کا پیشہ ور فلمی عملہ دیگر یہ کہ خصوصی طور پر تعمیر کی گئیں فلمی عملے کی رہائشیں، فلم کیمپ کی تعمیر حال ہی میں مکمل ہوئی۔
فیسٹیول کے دوران سعودی اداکار یعقوب الفرحان نے اپنی آنے والی  فلم  'نورہ' کا اعلان کیا ، اس فلم کی ہدایت توفیق الزیدی کریں گے، جس کا مقام العلا ہے۔
اکیڈمی ایوارڈز2021 میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے لیے سعودی عرب کی باضابطہ پیشکش کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
 

شیئر: