Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور پاکستان بحریہ کی مشترکہ مشق ’نسیم البحر 13‘ کا آغاز

رائل سعودی فورسز اور پاکستان بحریہ کے مابین اہم بحری مشق نسیم البحر 13 کا کراچی میں آغاز ہو گیا ہے۔
پاکستان نیوی کی پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو شروع ہونے والی یہ بحری مشق پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین ہونے والی مشقوں ’نسیم البحر‘ کے سلسلے کی 13 ویں کڑی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق مشق نسیم البحر کا مقصد پاکستان اور سعودی بحری افواج کے مابین مضبوط دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔
مشق میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد شامل ہے جس سے دونوں بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
قبل ازیں رائل سعودی نیول فورسز کے بحری جہازوں کی کراچی بندرگاہ آمد پر ہاک بحریہ کے سینیئر افسران نے بحری بیڑے کا استقبال کیا۔
مشق میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے جنگی جہازوں کے علاوہ فضائی یونٹس بشمول دونوں افواج کے جہازوں پر موجود ہیلی کاپٹرز اور رائل سعودی ایئر فورس کے جہاز بھی شریک ہوں گے۔

مشق کے پہلے روز مختلف بحری آپریشنز میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے متعدد ہاربر سرگرمیاں کی گئیں۔

علاوہ ازیں ہاربر فیز میں مشق کے سی فیز کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ مشق کے پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں اور ساحلی تنصیبات میں تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن کا مشاہدہ اور تجزیہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے متعلقہ فورس کمانڈرز نے کیا۔

شیئر: