Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کسی غیر ملکی کو سامان کی نیلامی میں بولی لگانے کی اجازت نہیں‘

سبزی منڈی میں پہلی بار سعودی خاتون کو نیلامی کا لائسنس دیا گیا ہے- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر سعید الغامدی نے کہا ہے کہ کسی سامان پر نیلامی میں غیر ملکی کارکنان کو بولی کی اجازت نہیں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انجینیئر سعید الغامدی نے کہا کہ مفاد عامہ کی مارکیٹوں میں روزگار کے مواقع سعودیوں کو دیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت جدہ کی سینٹرل سبزی اور پھل منڈی کی قومی کمیٹی کی مدد سے لیبر مارکیٹ میں مقامی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شریک کرنے کے لیے رابطے کر رہی ہے۔ وزارت کی کوشش ہے کہ معاشرے نوجوانوں کو آگے اور اوپر لانے کے لیے تمام امکانات وقف کر دیے جائیں اور ان کی راہ میں حائل ساری رکاوٹیں ختم کر دی جائیں۔ 
الغامدی نے کہا کہ ان کی وزارت نے سبزی منڈی میں پہلی بار ایک سعودی خاتون کو نیلامی کا لائسنس دیا ہے۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت روزانہ کی بنیاد پر پھلوں، سبزیوں، گوشت اور چارے وغیرہ کے نرخ نامے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مملکت میں مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے انسداد میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ 
سبزی اور پھل منڈی سے سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیرملکیوں کو خارج کیا جائے گا اس کے لیے تمام اداروں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ غیرمنظم فرشی دکانوں کی مزاحمت ضروری ہے کیونکہ اس کے تحت اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مارکیٹ میں کاروبار کے مواقع مل رہے ہیں۔ 
انجینیئر سعید الغامدی نے کہا کہ قانون کے بموجب بغیر لائسنس والے کسی بھی شخص کو نیلامی میں حصہ لینے کا حق نہیں۔ کوئی بھی غیرملکی سامان پر نیلامی نہیں لگا سکتا۔ خلاف ورزی پر تمام سامان ضبط کر لیا جائے گا اور جرمانے بھی ہوں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں 

شیئر: