امریکی ٹیکنالوجی کمپنی فیس بک کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کی سروسز چھ گھنٹے کے بعد جزوی طور پر دنیا بھر میں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے سامنے آنے والی شکایات میں صارفین نے ایپلیکیشن اور ڈیسک ٹاپ دونوں سروسز میں اچانک پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کی۔
ویب سائٹس کے چلنے یا نہ چلنے کی سرگرمی رپورٹ کرنے والے پلیٹ فارم کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کے بعد محدود سے وقت میں 28 ہزار سے زائد افراد نے انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی شکایت کی۔
مزید پڑھیں
-
’زوم‘ کے بعد فیس بک کی ویڈیو چیٹ سروسNode ID: 474451
-
فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام سروسز بندش کے بعد بحالNode ID: 550276
-
فیس بک نے ایک ارب تین کروڑ جعلی اکاؤنٹس بند کر دیےNode ID: 550971
ڈاؤن ڈیٹیکٹر پلیٹ فارم کے مطابق تینوں سوشل نیٹ ورکس کی سروس دنیا کے مختلف ملکوں میں متاثر ہوئی ہے۔
شکایات کی نوعیت واضح کرتے ہوئے پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 74 فیصد صارفین نے ویب سائٹ، 15 فیصد نے ایپلیکیشن اور 11 فیصد سے زائد نے سرور کنیکشن سے متعلق شکایت کی ہے۔
تینوں سوشل نیٹ ورکس کے ساتھ پیش آنے والے مسئلہ کی وجہ سے صارفین کہیں ایپس کی تمام سروسز اور کئی بیشتر سروسز استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
We’re aware that some people are experiencing issues with WhatsApp at the moment. We’re working to get things back to normal and will send an update here as soon as possible.
Thanks for your patience!
— WhatsApp (@WhatsApp) October 4, 2021
تینوں سروسز کے ساتھ مسائل کی شکایات سامنے آنے کے خاصی دیر بعد فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ وہ خرابی سے آگاہ ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں فیس بک نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم باخبر ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس اور پروڈکٹس تک رسائی میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ہم جلد ازجلد چیزوں کو معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔‘
فیس بک کے جاری کردہ پیغام سے ملتے جلتے پیغامات انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر جاری کیے گئے۔
’دی فیس بک فائلز‘
