غیر قانونی ترسیل زر میں ملوث چار غیر ملکی گرفتار، تیرہ لاکھ ریال برآمد
ترسیل زر میں ملوث چاروں غیرملکیوں کا تعلق سوڈان سے ہے (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے غیر قانونی ترسیل زر میں ملوث چار غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
یہ تارکین وطن سے رقوم جمع کر کے مختلف طریقوں سے بیرون مملکت بھجوا رہے تھے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ غیر قانونی ترسیل زر میں ملوث چاروں غیرملکیوں کا تعلق سوڈان سے ہے۔
یہ افراد اقامہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی پائے گئے۔ ریاض شہر کے ایک فلیٹ کو غیر قانونی ترسیل زر کی سرگرمیوں کے لیے مختص کیے ہوئے تھے۔ ان کے قبضے سے تیرہ لاکھ ریال ضبط کیے گئے۔
الکریدیس نے بتایا کہ چاروں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔