Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں موسم سرما کا آغاز دسمبر سے ہوگا، ترجمان موسمیاتی مرکز

دسمبر میں بعض علاقوں میں  بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ مملکت میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز پیر سے ہوجائے گا۔ سردی میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
سبق نیوز کے مطابق القحطانی نے ’ایم بی سی‘ ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی دسمبر کے مہینے میں بعض علاقوں میں  بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ترجمان قومی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اتوار سے مملکت کے شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت میں مرحلہ وار کمی ہونا شروع ہوجائے گی تاہم سردی شدید نہیں ہوگی۔ مختلف علاقوں میں بارشوں کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں عام سے کچھ زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے خاص طور پر شمالی علاقوں میں۔
 

 

شیئر: