Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پاسپورٹ 55 ویں نمبر پر آگیا

’اماراتی پاسپورٹ کو اول نمبر دیا گیا ہے جس کے ذریعہ 152 ممالک کا سفر کیا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں سعودی پاسپورٹ 55 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس سے پہلے سعودی پاسپورٹ 71 ویں نمبر پر تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس کا کہنا ہے کہ ’متعدد ممالک میں کورونا بحران کے بعد سفری پابندیاں ہٹانے سے سعودی پاسپورٹ مزید مضبوط ہوا ہے‘۔
فہرست میں اماراتی پاسپورٹ کو اول نمبر دیا گیا ہے جس کے ذریعہ 152 ممالک کا سفر کیا جاسکتا ہے جبکہ 98 ممالک کا سفر کرنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔
فہرست میں دوسری نمبر پر نیوزی لینڈ جبکہ اس کے بعد بالترتیب جرمنی، فن لینڈ، ہنگری، سپین، اٹلی، سوئس، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کا پاسپورٹ آتا ہے۔
فہرست کے آخر میں افغانستان، عراق اور شام کے پاسپورٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

شیئر: