Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈپٹی آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن کی ملاقات 

ملاقات میں یمن کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ڈپٹی آرمی چیف مطلق بن سالم الازیمع سے پیر کو اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں یمن کے حالات پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔
یمن کی تعمیر و ترقی، یمنی بھائیوں کے لیے مکمل اور منصفانہ امن کے قیام، انسانی امدادی آپریشن میں سہولتوں سے متعلق سعودی عرب کی غیر متزلزل پالیسی بھی زیر بحث آئی ہے۔  

خطے میں امن و سلامتی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب نے یمنی بحران کے حل کے لیے امن فارمولا پیش کیا ہے جسے اقوام متحدہ، امریکہ اور برطانیہ سمیت بیشتر عالمی برادری سراہاچکے ہیں۔ 
علاوہ ازیں یمن میں متعین سعودی سفیر محمد آل جابر سے بھی پیر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایلچی برائے یمن نے ملاقات کی۔
 یمن میں جنگ بندی کی کوششوں، یمنی بھائیوں کے مصائب دور کرنے والے جامع حل تک سیاسی رسائی، یمن اور خطے میں امن و سلامتی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: