Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بک فیئر: حرمین انتظامیہ کے پویلین میں لوگوں کی دلچسپی

انتظامیہ نے قرآن پاک  کے تاریخی نسخے سجائے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
حرمین شریفین انتظامیہ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت ثقافت کے ماتحت منعقد ہونے والی کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کی قدرو قیمت بڑھا دی-  
انتظامیہ نے نمائش کے اپنے پویلین میں قرآن پاک  کے تاریخی نسخے سجائے ہیں- جن میں شائقین غیرمعمولی دلچسپی دکھا رہے ہیں-  

سمارٹ روبوٹ شائقین کی توجہ کا محور بنا ہوا ہے- (فوٹو ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق بین الاقوامی کتب میلہ ریاض میں حرمین شریفین انتطامیہ کے پویلین میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی ثقافت کو اجاگر کرنے والی اشیا اور کتابیں پیش کی ہیں- 
انتظامیہ نے قرآن پاک کے قلمی نسخے اور کلام پاک کے تاریخی ایڈیشن نیز مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تعمیر کی تاریخ اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے- 

علمی کتابچے اور کتابیں شائقین کو تحفے میں دی جارہی ہیں- (فوٹو ایس پی اے)

پویلین کے انچارج احمد الشویعر نے بتایا کہ ہمارے یہاں ایسی کتابیں پیش کی جارہی ہیں جن میں حرمین شریفین کے لیے سعودی عرب کی خدمات کا مدلل تذکرہ کیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ وزارت ثقافت کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں اسلامی عناصر کا تعارف بھرپور طریقے سے کرا رہی ہے- 
حرمین شریفین کے پویلین میں سجائے گئے قرآن پاک کے بعض نسخے نوے برس پرانے ہیں- یہاں علمی کتابچے اور کتابیں شائقین کو تحفے کے طورپر بھی پیش کی جارہی ہیں- یہاں حرم شریف کی خدمت کرنے والا سمارٹ روبوٹ بھی شائقین کی توجہ کا محور بنا ہوا ہے- 
روبوٹ پویلین آنے والے شائقین کو معطر کرکے ان کے دل جیت رہا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: