Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ بچوں کو ویکسین لگوانے کی اجازت نہ دے تو کیا کرنا چاہیے؟

’بچوں کی سلامتی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہو رہی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ایک سعودی خاتون نے کہا ہے کہ ان کا شوہر بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے منع کر رہا ہے جس کے باعث وہ سکول جانے سے محروم ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے شوہر کے معاندانہ رویہ کے باعث قانونی مشیروں سے رابطہ کیا ہے۔
قانونی مشیر فیصل بن ترکی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خاتون نےمشورہ مانگا ہے کہ ایسی صورت میں کیا قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے جب بچے تعلیم سے محروم ہو رہیں جبکہ ان کا والد انہیں ویکسین لگوانے کی اجازت نہ دینے پر مصر ہے‘۔
’خاتون نے یہ نہیں بتاآخر ان کا شوہر بچوں کو ویکسین لگوانے سے کیوں منع کر رہا ہے‘۔
قانونی مشیر نے کہا ہے کہ ’بچوں کی سلامتی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے قوانین واضح ہیں جن کی مذکورہ مسئلے میں صریح خلاف ورزی ہو رہی ہے‘۔
’بچوں کا باپ اگر بلا وجہ اپنے موقف پر مصر رہا تو خاتون وزارت سماجی فروغ میں خاندانی تحفظ کے لیے قائم کمیٹی سے رابطہ کرسکتی ہے یا پھر پولیس میں رپورٹ درج کراسکتی ہے‘۔
’بچوں کی سلامتی اور تحفظ کے قوانین میں واضح ہدایت موجود ہے کہ بچوں کی سلامتی کے حوالے سے لا پروائی جرم ہے‘۔

شیئر: